پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 3 دنوں میں کھربوں روپے کا نقصان

651
Trillions lost

لاہور: پاکستان اسٹاک مارکیٹ بہت بری مندی کی زد میں آگئی ، صرف 3 دنوں میں کھربوں روپے کا نقصان ہو گیا، رواں ہفتے کے 3 کاروباری ایام میں اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1100 پوائنٹس کی مندی کا شکار ہو چکا، بدھ کے روز سرمایہ کاروں کے 70 ارب روپے ڈوب گئے .

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس 432.24 پوائنٹس کمی کے ساتھ 40220.79 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

مندی کے باعث پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 1.06 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 4 کروڑ 75 لاکھ 17 ہزار 62 شیئرز کا لین دین ہوا، مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو 70 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

رواں کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 41 ہزار 300 سے زائد پوائنٹس کی سطح پر موجود تھا، جو اب تقریباً 1100 پوائنٹس کی کمی سے 40 ہزار 220 پوائنٹس کی سطح تک گر چکا۔