اعظم سواتی کی مسلسل عدم پیشی پر اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم

295

اسلام آ باد: پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کیخلاف متنازع ٹویٹ کیس میں اہم پیشرفت، عدالت نے اعظم سواتی کی مسلسل عدم پیشی پر اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم دیدیا۔

 ایف آئی اے نے اعظم سواتی کی دونوں رہائش گاہوں پروارنٹ کی تعمیلی رپورٹ جمع کرادیا۔ اسپیشل جج سینٹرل نے اعظم سواتی کو 24 جولائی کو پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ 

 منگل کو پی ٹی آئی رہنما کو فرد جرم کے لیے  اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے طلب  کیا تھا ۔