ملک بھر میں جون 2022سے جون 2023 تک مختلف بیماریوں کے حملے جاری رہے

584

اسلام آباد :ملک بھر میں جون 2022سے جون 2023 تک مختلف بیماریوں کے حملے جاری رہے، عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں ملیریا کے 7 لاکھ آٹھ ہزار 383 کیسز رپورٹ ہوئے ایک سال کے دوران سیلاب سے ملک بھر میں ایک ہزار 739 اموات رپورٹ ہوئی۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جون 2022سے جون 2023 تک پاکستان میں پھیلنے والی بیماریوں کیاعدوشمار سامنے آگئے سچویشن رپورٹ آف ایمرجنسی کے مطابق صوبہ سندھ پر قدرتی آفات اور وبائی امراض کے بادل سب سے زیادہ منڈلاتے ریے۔

ایک برس کے دوران ملک بھر میں مجموعی طور پرملیریا کے 7 لاکھ 8 ہزار 383 کیسز رپورٹ ہوئے ملیریا سے 51 اضلاع متاثر ہونے کے ساتھ مثبت کیسز کی شرح 6اعشارہ 82 ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سیلاب سے 90 اضلاع متاثر اور 12 ہزار 867 لوگ زخمی اور 1ہزار 739 اموات رپورٹ ہوئی پاکستان میں خسرہ سے 66اموات اور 7ہزار 622 کیسز رپورٹ ہوئے ملک بھر میں ایک سال کے دوران ہیضے سے 10 اضلاع متاثر ہوئیجن میں 62 کیسز میں سے 58 کیسزصرف صوبہ سندھ سے رپورٹ ہوئے ملک بھر میں کووڈ 19 کے مجموعی طور پر 15 لاکھ 81 ہزار 196 کیسز رپورٹ ہوئے مختلف بیماریوں کی روک تھام کے لئے عالمی ادارے صحت کی جانب سے پاکستان بھر میں تعاون جاری ہے ۔