بجٹ میں پیپلز پارٹی کے اختلافات:وزیر اعظم کا اہم اجلاس طلب

342

اسلام آباد :وزیر اعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے بجٹ میں اختلافات دور کرنے کے لئے اہم اجلاس طلب کر لیا ،آئندہ مالی سال کے بجٹ پر حکومتی اتحاد کی دو بڑی جماعتوں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں اختلافات سامنے آئے ہیں  ۔

اجلاس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے علاوہ دونوں جماعتوں کے وزرا اور مالیاتی امور سے متعلق ماہرین بھی شرکت کریں گے،خبردار کیا کہ اگر سندھ میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے رقم نہ ملی تو ان کی جماعت مالیاتی بل کی منظوری نہیں دے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں وزیراعظم کی نیت پر شک نہیں، انہوں نے خود سیلاب کی تباہی دیکھی، وہ سیلاب متاثرین سے کیے گئے وعدے  پورے کریں، ہم عوام کا خیال رکھتے ہیں جب کہ دوسری جماعتیں مخصوص افرادکا خیال رکھتی ہیں۔

واضح رہے کہ انہوں نے ہفتے کے روز سوات میں منعقدہ ایک جلسے میں چیئرمین پیپلز پارٹی  نے وزیر اعظم سے بجٹ میں اپنے وعدے پورے نہ کرنے کی شکایت کی۔