عالمی سطح پر قیمت میں کمی، مقامی مارکیٹ میں بھی سونا سستا

443
Reduction

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں کم ہونے کے ساتھ مقامی سطح پر بھی سونا سستا ہوگیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 27 ڈالر کی کمی ہوئی، جس سے نئی قیمت 1948 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹ میں ہفتے کے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے  کی کمی ہوئی، جس سے نئی قیمت 2 لاکھ 31 ہزار 400 روپے فی تولہ ہو گئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 1371 روپے کمی ہوئی، جس سے نئی قیمت 198388 روپے کی سطح پر آ گئی۔

دریں اثنا ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2750 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی کمی بیشی کے 2357.68 روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔