آزاد کشمیر اسمبلی: پیپلز پارٹی کے چودھری لطیف اسپیکر منتخب

352

مظفر آباد: آزاد کشمیر اسمبلی میں پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے چودھری لطیف اکبر اسپیکر منتخب ہو گئے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق چودھری لطیف اکبر 19 ووٹ لے کر آزاد کشمیر اسمبلی کے 14 ویں اسپیکر منتخب ہوئے ہیں۔ ووٹنگ کے عمل میں پی ٹی آئی کا باغی دھڑا اسمبلی میں موجود ہونے کے باوجود شامل نہیں ہوا جب کہ اپوزیشن اور تحریک انصاف کے چودھری مقبول نے اسپیکر کے انتخاب کے عمل کا بائیکاٹ کیا تھا۔

واضح رہے کہ چودھری لطیف اکبر سینئر پارلیمنٹرین ہیں اور وہ اپوزیشن لیڈر بھی رہے چکے ہیں۔ انہیں اسپیکر اسمبلی بننے کے لیے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ووٹ ملے ہیں۔ دریں اثنا نومنتخب اسپیکر چودھری لطیف اکبر نے حلف اٹھا لیا۔