ٹائیگر فورس کو 9 مئی جیسے دن کیلیے ہی تیار کیا گیا تھا، فردوس عاشق

278

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ٹائیگر فورس کو 9 مئی جیسے دن کے لئے  ہی تیار کیا گیا تھا، جس جماعت نے تبدیلی کا نعرہ لگایا اس جماعت میں ایسے شرپسند آئے، یہ ہمارے نیشنل کاز کی توہین ہوئی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نوجوانوں کو سوچنا ہو گا کہ ہم نے دشمن کو مارنا تھا، بیرونی آقائوں کو خوش کرنے کے لیے ڈرامہ رچایا گیا،  جس جماعت نے تبدیلی کا نعرہ لگایا اس جماعت میں ایسے شرپسند آئے، یہ ہمارے نیشنل کاز کی توہین ہوئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ خان صاحب! سیاسی رہنما گرفتار ہوتے ہیں اور جیل بھی جاتے ہیں، آپ کی سیاست کا ٹرننگ پوائنٹ ہے، آپ کو سوچنا ہو گا کہ یہ آپ کیا کر رہے ہیں، خان صاحب آپ نے نوجوانوں کو سیاسی اختلاف کے بجائے ذاتی عداوت میں بدل دیا۔

ا نہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا گروپس میں میرے حوالے سے روز کچھ نہ کچھ چلایا جا رہا ہے، آپ کہتے ہیں میں اکیلا ہی کافی ہوں، انسان کو ہمیشہ کسی کی ضرورت ہوتی ہے۔