عالمی مارکیٹ میں سونا سستا، پاکستان میں بھی قیمت کم

348
Gold Price

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے  کی قیمت میں کمی کے ساتھ مقامی سطح پر بھی سونا سستا ہوگیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 9 ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے نتیجےمیں نئی قیمت 1 ہزار 952ڈالرکی سطح پر آ گئی۔

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں کمی کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی سونا سستا ہوگیا۔

مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 250 روپے کی کمی ہوئی، جس سے نئی قیمت 2 لاکھ 35 ہزار 750 روپے فی تولہ پر آ گئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 214 روپے کی کمی ہوئی جس سے نئی قیمت 2 لاکھ 2 ہزار 118 روپے کی سطح پر آ گئی۔