کراچی پولیس چیف نے 4 ایس پیز کی تعیناتی کا حکمنامہ جاری کر دیا

638

کراچی: کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے 4 ایس پیز کی تعیناتی کا حکمنامہ جاری کر دیا ۔

حکم نامے کے مطابق تعیناتی کے منتظر گریڈ 18 کے 3 افسران علی بخش کو ایس پی کیماڑی ڈویژن ساؤتھ زون ، فیصل نور کو ایس پی ہیڈ کوارٹر گارڈن ساؤتھ زون ، ارباب علی سومرو کو ایس پی ملیر ڈویژن ایسٹ زون جب کہ ایس پی انویسٹی گیشن تھری کورنگی ابریز علی عباسی کو ایس پی انویسٹی گیشن ون ساؤتھ تعینات کر دیا ۔