پی ٹی آئی کی مزید وکٹ گرگئیں: آفتاب صدیقی کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

385
solidarity

 کراچی: تحریک انصاف کراچی کے صدر آفتاب صدیقی اور تحریک انصاف کے ضلعی ڈپٹی سیکریٹری میاں محمد رفیق   نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

آفتاب صدیقی کا کہنا تھاکہ میں نے سیاست چھوڑ دی ہے اور پارٹی  کے تمام عہدوں سے استعفی دے دیا ہے قومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی مستعفی ہونیکا اعلان  کرتا ہوں۔

آفتاب صدیقی نے گزشتہ دنوں کراچی میں رینجرز کی چوکی جلانے والے باپ بیٹے سے بھی لاتعلقی کا اعلان کیا تھا۔

خیال رہے کہ آفتاب صدیقی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے247کراچی سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے اور وہ کراچی میں پارٹی کے صدر تھے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے ضلعی ڈپٹی سیکریٹری میاں محمد رفیق نے کپتان سے راہیں جدا کرلیں، پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ کر مسلم لیگ(ن) میں شمولیت اختیار کرلی۔