پیٹرولیم مصنوعات  پر ملنے والے ریلیف میں حکومت خود ہی رکاوٹ بن گئی

509
crisis

اسلام آباد:پیٹرولیم مصنوعات پرحکومت کی جانب سے دیا گیاریلیف عوام تک پہنچنے کی راہ میں حکومت ہی رکاوٹ بن گئی، ڈیزل کی قیمت میں 11فیصد کمی کے باوجود ریل گاڑیوں کے کرائے کم نہ ہوسکے۔

وفاقی  وزیرخزانہ اسحاق ڈار  نے کرائے کم کرنے کی اپیل کی ہے، وزیر ریلوے نے اسحق ڈار کی اپیل ہوا میں اڑادی، وزیر ریلوے ڈیزل کی قیمت بڑھنے پر کرائے بڑھاتے رہے مگر 30روپے فی لیٹرکم ہونے ہر کرائے کم کرنا بھول گئے ۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے 16مئی سے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا مگر ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر کمی کا ریلوے مسافروں کو کوئی فائدہ نہ ہوسکاریلوے کی جانب سے تاحال کرایوں میں کسی قسم کی کمی نہیں کی گئی۔

قیمتوں میں اضافے کو جواز بنا کر کرائے بڑھانے والے محکمہ ریلوے نے قیمتوں میں کمی پر آنکھیں بند کرلیں۔فروری میں ڈیزل کی قیمت میں اضافے کو جواز بنا کر ریل کرایوں میں اضافہ کیا گیافروری میں گرین لائن کے علاوہ تمام ٹرینوں کے کرایوں 8 فیصد کا اضافہ کیا گیا تھا۔

16مئی سے حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 30روپے کمی کی ہوئی ہیوزیرخزانہ اسحاق ڈار نے قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام کو پہنچانے کی اپیل بھی کی تھی۔ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کے باوجودوزیر ریلوے سعد رفیق بھی معاملے پرخاموش ہیں ۔ترجمان ریلوے سے رابطہ کیا گیا مگر انہوں نے اس حوالے سے کوئی موقف نہیں دیا ۔