نو مئی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے کراچی پولیس کی 4 ٹیمیں تشکیل

463
نو مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے کراچی پولیس کی 4 ٹیمیں تشکیل

کراچی :پولیس نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے 4 خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

کراچی میں نومئی کو پرتشدد واقعات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلیے پولیس نے چار خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ 

پولیس چیف کراچی جاویدعالم اوڈھو نے حکم دیا ہے کہ ایس ایس پیز میڈیا سے واقعات کی وڈیوز حاصل کریں، جلا گھیراو کے مقامات کی جیوفینسنگ کریں۔

کراچی پولیس چیف جاویدعالم اوڈھو کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلیے تشکیل کی گئی خصوصی ٹیموں میں 4 الگ ذمہ سونپی گئی ہیں، ٹیم ون میں 2 ایس ایس پیز شامل ہیں، اور یہ ٹیم پرتشدد واقعات کی سوشل میڈیا پر موجود ویڈیوز جمع کرے گی۔

جاویدعالم اوڈھو نے بتایا کہ ٹیم ٹو دو ایس ایس پیز سمیت 3 ارکان پر مشتمل ہے، یہ ٹیم ویڈیوز میں نظر آنے والے افراد کا نادرا سے ڈیٹا لے گی، اور ٹیم تھری کو دے گی، اور ٹیم تھری ٹیم ون اور ٹو کی معلومات پر چھاپے مارے گی، اور مطلوب ملزمان کو گرفتار کرے گی۔

پولیس چیف کراچی نے بتایا کہ چوتھی ٹیم ڈی آئی جی ایسٹ کی سربراہی میں کام کرے گی، اور یہ ٹیم گرفتار ملزمان سے تفتیش کرے گی، جب کہ عدالتی کارروائی کیلیے تفتیشی افسران کی معاونت کرے گی۔

پولیس چیف کراچی نے کہا ہے کہ ضلعی ایس ایس پیز میڈیا نمائندوں سے واقعات کی ویڈیوز حاصل کریں، ایس ایس پی ایس آئی یو جلا گھیرا کے مقامات کی جیو فینسنگ کریں، ایس ایس پی ای وی ایل سی ملزمان کے زیر استعمال گاڑیوں کی نشاندہی کریں گے۔

ایڈیشنل آئی جی کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ زونل ڈی آئی جیز تمام ٹیموں کے کام کی نگرانی کریں۔