عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

700

لاہور : عمران خان کو الیکشن کمیشن میں پارٹی عہدے سے ہٹانے کی کارروائی کے خلاف دائر درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کرلی گئیں۔

لاہور ہائیکورٹ کا 5رکنی بینچ 19مئی کو عمران خان کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔جسٹس شاہدبلال حسن کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ توشہ خانہ میں نااہلی کے بعد الیکشن کمیشن نے پارٹی عہدے سے ہٹانے کی کاروائی شروع کررکھی ہے۔