انٹرنیٹ کی بندش سے ٹیلی کام سیکٹر کو 3 دن میں اربوں کا نقصان

681

کراچی: 3 دن میں ملک بھر میں ہونے والی ہنگامہ آرائی سے ٹیلی کام سیکٹر کو 2 ارب 46کروڑ کا نقصان پہنچا ہے۔

ٹیلی کام انڈسٹری ذرائع کے مطابق حکومت کو موبائل براڈ بینڈ سروس سے روز ساڑھے 28کروڑ ٹیکس ریونیو ملتا ہے اور تین دن کی بندش سے حکومت کو تقریباً 86 کروڑ کے ٹیکس ریونیو کا نقصان پہنچا ہے۔

آل پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ ایسوسی ایشن کے مطابق آئی ٹی سیکٹر کا ایک دن کا کاروبار 12 ملین ڈالر ہے اور تین دن میں آئی ٹی سیکٹر کو 10 ارب کا نقصان پہنچا ہے۔