گندم کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈائون

385
Approval

خانیوال:ضلعی انتظامیہ خانیوال نے  گندم کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈائون کے دوران کبیروالا اور جہانیاں میں3800 من چھپائی گئی گندم برآمد کرلیـاسسٹنٹ کمشنر کبیروالا محسن عالم کی  چھپرانوالہ میں کارروائی کے دوران ایک ذخیرہ اندوز گرفتار کرکے  مقدمہ درج کرلیا گیاـ

قانون شکن شیخ قیوم نے 1000 من گندم تین کمروں میں چھپارکھی تھی بلڈنگ سیل کردی گئی ـ

 موضع بہادر پور میں پکڑی گئی 2000 من گندم بٹہ کوٹ سنٹر منتقل کردی گئی اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں نے 800 من گندم بحق سرکار ضبط کرلیـڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ ضلع میں مافیا کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا 14 گندم خریداری مراکز پر گندم کی خریداری جاری ہےـ

کاشتکاروں کے نام پیغام میں ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ کاشتکار اپنی گندم سرکاری سنٹرز پر فروخت کرکے محنت کا پورا معاوضہ حاصل کریں۔