کراچی میں جماعت اسلامی کو ملنے والے مینڈیٹ کا ہرحال میں تحفظ کرینگے۔ سراج الحق

461
mandate

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ کراچی کے شہریوں کے مینڈیٹ جو انہوں جماعت اسلا می کو دیا ہے کا ہرحال میں تحفظ کیا جائے گا۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ  7 مئی کو کراچی میں بلدیاتی ضمنی انتخابات کے دوران سندھ حکومت کی جانب سے دھاندلی، غنڈہ گردی، جماعت اسلامی کے کارکنان پر تشدد، سرکاری مشینری اور انتظامیہ کا استعمال کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اس عہد کا اعادہ کیا کہ کراچی کے شہریوں کے مینڈیٹ جو انہوں جماعت اسلا می کو دیا ہے کا ہرحال میں تحفظ کیا جائے گا۔ یہ باتیں انہوں نے منصورہ میں سیکریٹری اطلاعات قیصر شریف، ڈپٹی سیکریٹری جنرل محمد اصغر اور امیر پنجاب وسطی جاوید قصوری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ مہنگائی کے طوفان کے خلاف لاہور کے گلیوں، محلوں سے احتجاجی تحریک کا اعلان کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجٹ میں بنیادی ضروریات زندگی، بجلی، گیس، اشیائے خورونوش پر سبسڈی بحال کی جائے، پٹرول کی فی لٹر قیمت میں سو روپے، ادویات کے ریٹس میں پچاس فیصد کمی کی جائے، سول ملٹری بیوروکریسی کے ریٹائرڈ افسران کی بجائے خالی آسامیوں پر بے روزگار پی ایچ ڈی اسکالرز اور دیگر ڈگری ہولڈرز نوجوانوں کی تعیناتی عمل میں لائی جائے اور گیس، بجلی میٹروں کے کرائے ختم کیے جائیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکمران غیر ترقیاتی اخراجات اور فوج ظفر موج کے ہمراہ غیر ملکی دورے اور عیاشیاں بند کریں، بیوروکریسی اور حکومتی اہلکاروں کے لیے مفت بجلی، گیس، پٹرول کی سہولیات ختم کی جائیں اور بیرون ملک سے دولت واپس لائی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں 21 مئی اور پشاور میں 24 مئی کو احتجاجی مظاہرے ہوں گے، باقی شہروں میں مظاہروں کا تفصیلی شیڈول آئندہ چند دنوں میں جاری کردیا جائے گا۔ منصورہ میں سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اصغر اور امیر پنجاب وسطی جاوید قصوری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے

سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے کراچی کی ماضی میں بھی خدمت کی ، آئندہ بھی کرے گی ، شہر کی روشنیوں اور ترقی کو واپس لائیں گے۔ اعتماد پرشہر کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن اور ان کی ٹیم کو مبارکباد اور شاباش دیتا ہوں۔ الیکشن کے دوران سندھ کی حکمران جماعت کراچی سے باہر کے غنڈوں کو پولنگ سٹیشن لائی جن کے تشدد سے جماعت اسلامی کے 19 کارکنان شدید زخمی ہوئے۔ تمام تر شرپسندی کے باوجود کارکنان نے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں جن پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔