میئر کراچی: پی ٹی آئی کا پیپلز پارٹی کے سواتما م سے جماعتوں سے اتحاد کرنے کا اعلان

546
solidarity

کراچی: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کے میئر کیلیے ہمارے دروازے پیپلز پارٹی کے سوا سب کیلیے کھلے ہیں، جس پارٹی کو بھی میئر بنوا نا ہے وہ ہماری قیادت کے خلاف غلط الفاظ سے اجتناب کرے۔

تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کراچی کے صدر نے کہا کہ  ہم ضمنی بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کا معاملہ ہر فورم پر اٹھائیں گے، ناظم آباد یوسی 6 میں کم عمر بچے ووٹر رجسٹرڈ ہیں، پیپلز پارٹی نے جن علاقوں میں کام نہیں کیا وہاں بھی ووٹ ڈالے گئے۔

آفتاب صدیقی نے کہا کہ نیو کراچی جہاں پیپلزپارٹی نے کارکردگی نہیں دکھائی لیکن ووٹ زیادہ ہے، پولنگ اسٹیشن کے باہر سے چار سو بیلٹ پیپر پکڑے گئے ہیں، کراچی پولیس جیالا پولیس بن چکی ہے اور  الیکشن کمیشن کا اسٹاف بھی سندھ حکومت کا  جیالا ہے۔

انہوں نے کہاکہ  سیاسی اور سرکاری افسران ملے ہوئے ہیں، فارم 11 اور 12 پر پہلے ہی دستخط اور انگوٹھے لگوا لیے گئے، الیکشن کمیشن کو خطوط بھیجے ہے، تمام لوگ اس الیکشن میں پارٹی بن گئے ہے۔ اگر دھاندلی ہی کرنی تھی پھر الیکشن کروانے کی ضرورت کیا تھی۔