حکومت کا نئی گرین فیلڈریفائنریز کے حوالے سے پالیسی کابینہ میں پیش کرنے کا اعلان

359

اسلام آباد:قومی اسمبلی کو وزارت پیٹرولیم ڈویژن کی طرف سے بتایا گیا کہ نئی گرین فیلڈریفائنریز کے حوالے سے پالیسی کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جو بہت جلد کابینہ کمیٹی برائے توانائی میں پیش کیا جائے گا۔

 وزیر مملکت برائے پٹرولیم ڈویژن مصدق ملک نے کہا کہ ریفائنریز کو آپریٹ کرنے کی پالیسی کا مسودہ کمیٹی کو پیش کیا گیا ہے نئی گرین فیلڈ ریفائنری کے لیے علاقے سے پالیسی مسودے کو حتمی شکل دی گئی ہے جسے جلد ہی کمیٹی میں پیش کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ 2020 سے ڈیزل کی کل کھپت کی 40فی صد،پیٹرول کی کل کل کھپت کی 70 فی صد کی تمام درآمدات یورو وی  پر منتقل کیا گیا ہے ،اس وقت مقامی ریفائنریز کے لیے مشتہر کردہ کم سے حد یورو 2ہے جبکہ ان کی پیداوار کا موجودہ معیار یہ ہے کہ تمام ریفائنری سلفر کے حوالے سے یورو v پیٹرول پیدا کرتی ہے۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ نیشنل ریفائنری لمیٹڈ سے یورو v ڈیزل پیدا ہوتی ہے ،پارکو اور اٹک ریفائنری لمیٹڈ سے یورو 3ڈیزل پیدا ہوتی ہے جبکہ سلفر جیکو اور پاکستان ریفائنری لمیٹڈ جو ڈیزل پیدا کرتی ہے وہ یورو 2نہیں ہے اور 500 پی پی ایم سلفر اور ان پر جرمانہ عائد ہوتا ہے۔