بلوچستان کے عوام کو ریلیف دینے کاکوئی نہیں سوچ رہا ہے، عبدالحق ہاشمی

444
ruling class

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہےکہ بدعنوان حکمرانوں ،مقتدرقوتوں کی وجہ سے عوام پریشان ،مہنگائی ،بے روزگاری ،قرضے بڑھ رہے ہیں عوام کو ریلیف دینے کاکوئی نہیں سوچھتاہر طرف منتخب نمائندے مقتدرقوتیں مفادات میں مصروف ہیں۔

عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ  جماعت اسلامی قوم کو دیانت دار قیادت واسلامی حکومت دیکرمسائل سے نجات دلائیگی، نااہل ناکام حکومت مہنگائی پر قابو پانے،عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے، مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی رہائی کیلئے جماعت اسلامی ہر پلیٹ فارم سے جدوجہد کر رہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ عوامی کی ضرورت کی ہر چیز کی قیمتوں میں کئی کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے، ادویات ،بچوں کے دودھ ،خوردنی اشیاء مافیاز،نااہلوں لٹیروں کی وجہ سے مہنگے ہورہے ہیں، مافیازکی حکومت میں کبھی چینی غائب ہوتی ہے تو کبھی آٹاغائب ہوتاہے قلت پید اکرکے قیمتوں میں اضافہ کرکے واپس مارکیٹ میں لے آتے ہیں پھل اور سبزیاں توعام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوچکی ہیں۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستا ن کہنا تھا  کہ اب تو غریب دال روٹی بھی نہیں کھا سکتا کیونکہ دالیں بھی گوشت کی قیمت میں مل رہی ہیں۔حکومت نے عوام کو سستے آٹے کی فراہمی میں بھی لوٹ مار کرکے ریکارڈ قائم کر دیا پی ڈی ایم ،پی ٹی آئی نہیں جماعت اسلامی عوام کے مسائل حل ،اسلامی حکومت قائم اورعوام کو خوشحالی دے سکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ خوشنمانعرے ،بڑے بڑے وعدے کرنے والے ناکام ہوئے ہر مصیبت وپریشانی میں حکومت میں نہ ہونے کے باوجودعوام کے پاس پہنچنے ان کے دکھ دردبھانٹنے اور ریلیف پہنچانے میں صرف جماعت اسلامی مصروف ہیں ۔جماعت اسلامی قوم کی دیانت کیساتھ خدمت میں جبکہ دیگر نام نہاد لٹیرے لوٹ مار ، کرسی واقتداربچانے ،مقدمات ختم کرنے میں مصروف ہیں ۔