بلوچستان کے عوام سے سوتیلی ماں کا سلوک جاری ہے،  مولانا عبدالحق ہاشمی

572

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہموجودہ پی ٹی آئی حکومت کی طرح موجودہ حکومت کے تمام اقدامات بھی مہنگائی ،بے روزگاری ،بدعنوانی وبدامنی میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔

مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کے مسائل ومشکلات میں اس حکومت میں بھی اضافہ ہواترقی وخوشحالی کاکوئی میگا پراجیکٹ شروع ہوانہ سی پیک سے صوبے کو حق ملا۔

 انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام سے سوتیلی ماں کا سلوک جاری ہے جماعت اسلامی اس ظلم وجبر کے خلاف ہرفورم پر جدوجہد کر رہی ہے ۔بدعنوانی ،بدامنی ،بجلی وگیس لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ جاری ہے۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ  پی ڈی ایم حکومت بھی پی ٹی آئی حکومت کی طرح بیڈ گورننس، مہنگائی، بے روزگاری، معیشت کی تباہی، وعدہ خلافیوں، یوٹرنز، ناکام خارجہ پالیسی، بدامنی، زراعت و صنعت کی تباہی، قومی اداروں کی تضحیک اور زوال، پارلیمنٹ کی بے توقیری ،اداروں کے درمیان لڑائی چبقلش کی تاریخ رقم کی۔

انہوں نے مزیدکہاکہ  موجودہ حکومت کے دور میں بھی سابقہ حکومتوں کی پالیسیوں کا نہ صرف تسلسل رہا بلکہ کئی شعبوں میں مزید تباہی آئی اور ملک دہائیاں پیچھے چلا گیا۔ پیٹرولیم مصنوعات،خوردنی اشیاء دالیں چینی گھی کی قیمتوں میں کئی گنااضافہ ہوا ۔بجلی،گیس سمیت ہر چیز عوام کی پہنچ سے دور ہوگئی ہے ۔

مولانا عبدالحق ہاشمی کا کہنا تھا کہ زراعت ،معیشت تباہ ہوئی، چینی اسکینڈل، آٹا بحران، ایل این جی اور پیٹرول سکینڈلزکا سلسلہ تاحال جاری ہے جس سے قومی خزانے کو روزانہ اربوں کا نقصان ہورہا ہے بلوچستان میں دیگر نوجوانوں کو تو پوچھنے والا نہیں  پڑھے لکھے نوجوان بھی ڈگریاں ہاتھ میں لیے بے روزگارپھر رہے ہیں جبکہ روزگار برائے فروخت ہیں اور اسی طرح کھیلوں کی سہولیات نہ ہونے اور منشیات عوام ہونے کی وجہ سے 80لاکھ نوجوان منشیات کی لعنت میں مبتلا ہیں۔