سندھ کے 24 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن میں ووٹوں کی گنتی جاری

373
elections

کراچی: سندھ کے 24 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے، کراچی کے 7 اضلاع میں 11 یوسیز  اور 15 وارڈز کی 26 نشستوں پر جبکہ دیگر 17 اضلاع میں 37 نشستوں پر  پولنگ ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے بیشتر پولنگ اسٹیشنز پر صوبائی حکومت کے رہنماؤں کی پولیس کی سرپرستی میں دھاندلی کرنے کی متعدد بار کوشش کی گئی، بطحہ ٹاؤن ، بلاک ایل ، این اور ایم میں عاطف بلوچ کی سربراہی میں جماعت اسلامی کے کارکنان کو زدو کوب کیا گیا۔

اب تک کئی یوسیز میں جماعت اسلامی کے امیدوار غیر حتمی اور غیر اعلانیہ اعلان کے مطابق کافی زیادہ ووٹوں سے آگےہیں،  کئی جگہوں پر پرائزنڈنگ افسران نے غیر ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے پولنگ ایجنٹ سے بدتمیزی بھی کی ہے۔

  یوسی4  نیوکراچی المصطفی اسکول، وارڈ 3، پولنگ اسٹیشن نمبر 1 & 2 میں احسن نامی پریزائڈنگ آفیسر نے پیپلز پارٹی کے سرگرم جیالے  شاہ رخ کو اندر گھساکر کنڈی لگا کر بوکس ووٹنگ کی ، پولیس اہلکاروں نے بھی شارخ نامی شخص کی بوجعلی ووٹنگ میں معاونت   کی ہے۔

ایسے میں جماعت اسلامی پاکستان کے کارکنان کاکہنا تھا کہ ایسے بدمعاشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سخت کارروائی کی جائے اور پریزائڈنگ آفیسر کے کو برطرف کرکے قانون کارروائی کی جائے۔

نیو کراچی UC-4 وارڈ 1 میں جماعت اسلامی  کے کارکن پر دھاندلی کے خلاف ویڈیو بنانے پر پولیس والوں نے حملہ کرکے لہولہان کردیا۔