وزیر اعظم شہبازشریف کی دولت مشترکہ کے رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت

418
The great daughters

لندن: وزیر اعظم شہباز شریف نے برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں کامن ویلتھ ممالک کے رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کی اور اس موقع پر ان کی کنگ چارلس سوئم اور برطانوی ہم منصب رشی سونک سے ملاقات بھی ہوئی۔ شہباز شریف نے کنگ چارلس سوئم کو پاکستان کے عوام کی جانب سے ان کی تاجپوشی پر مبارکباد پیش کی۔

دولت مشترکہ کے رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ برطانوی کنگ چارلس سوئم کی تاج پوشی ایک نئے دور کا آغاز ہے، دولت مشترکہ تنظیم کی تقویت میں سب اپنا اپنا کردار ادا کریں، دولت مشترکہ کے ممالک کے مابین ہم آہنگی میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حکومت خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنا رہی ہے، حکومت پسماندہ طبقے، اقلیتوں، معذور افراد اور ٹرانس جینڈر کمیونٹی کو مرکزی دھارے میں لا رہی ہے۔

شہباز شریف نے برطانوی ہم منصب رشی سونک سے ملاقات کی اور برطانوی شاہ چارلس سوئم کی تاجپوشی کی دو روزہ تقریبات کیلئے شاندار انتظامات پر انہیں مبارکباد پیش کی۔