پسماندہ ترین اضلاع کیلیے ترقیاتی پیکیج تیار

392

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کے 20 پسماندہ ترین اضلاع کے لیے ترقیاتی پیکیج تیار کرلیا گیا ہے۔

ملک کے پسماندہ اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک میں وسائل کی متوازی تقسیم کو یقینی بنانا ترجیح ہے۔ پائیدار اور مستحکم ترقی کا انحصار ہر فرد ، طبقہ اور علاقے تک ترقی کے ثمرات فراہم کرنے پر ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ پائیدار اور مستحکم ترقی کا انحصار ہر فرد ، طبقہ اور علاقے تک ترقی کے ثمرات فراہم کرنے پر ہے۔ 20 پسماندہ ترین اضلاع میں ترقی کے لیے پیکیج تیار کیا گیا ہے، جس میں 50 فیصد وفاقی حکومت اور 50 فیصد صوبائی حکومتیں حصہ ڈالیں گی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے 11، سندھ کے5، کے پی کے 3اور پنجاب کا ایک ضلع شامل ہے۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ پسماندہ ترین اضلاع کا سروے کیا جا رہا ہے تاکہ اہم ترین ضرورتوں کا تعین کیا جائے۔