ٹیم تجربہ کار نہیں، کراچی میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کرینگے، ایش سوڈھی

398

کراچی: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم  کے ایش سوڈھی نے کہا ہے کہ کراچی کی پچ دیگر پچز سے مختلف ہوسکتی ہے،ہماری ٹیم تجربہ کار نہیں، یہاں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔

نیشنل بینک کرکٹ ارینا (نیشنل اسٹیڈیم کراچی) میں پریکٹس سیشن کے دوسرے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ثقلین مشتاق کی موجودگی ہمارے لیے سود مند رہے گی، ہم انہیں گرو کہتے ہیں۔ آئی پی ایل میں شریک ہمارے کھلاڑیوں کو عالمی کپ کے لیے تیاریوں میں مدد مل رہی ہے۔

ایش سوڈھی کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم میں اتنا تجربہ نہیں ہے،بیشتر کھلاڑی غیر تجربہ کار ہیں۔ ون ڈے کرکٹ میں ٹمپرامنٹ کی بہت ضرورت ہوتی ہے، ۔لوکل کنڈیشنز  اب مسئلہ نہیں رہا، ہم نے یہاں  گرم موسم میں کافی کرکٹ کھیل لی ہے ،موسم جیسا بھی ہو انٹرنیشنل کرکٹ میں یہ نہیں دیکھا جاتا، ہم نے یہاں دو تین ماہ پہلے بھی کھیلا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ثقلین مشتاق کی ڈریسنگ روم میں موجودگی ہمارے لیے سود مند ثابت ہورہی ہے۔پاکستان کی جانب سے گزشتہ دونوں میچز میں فخر زمان نے بہت ہی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا۔کراچی کی پچ تھوڑی لو رہ سکتی ہے ۔

سوڈھی نے کہا کہ ہم کین ولیمسن کو کمی کو ضرور محسوس کررہے ہیں۔کین دنیا کے بہترین پلیئرز میں سے ایک ہیں۔آئی پی ایل سے بھی کیوی پلیئرز کی زبردست تیاری ہورہی ہے، باہمی سیریز میں بھی ورلڈکپ کی اچھی تیاری ہوتی ہے ۔پلیئرز کے پاس دونوں مواقع ہیں دونوں میں ہی فائدہ ہے۔