شراب کے نشے میں دھت جعلی بورس جانسن گرفتار

566

ایمسٹرڈیم:نیدرلینڈز پولیس نے شراب کے نشے میں دھت ڈرائیونگ کرنے والے جعلی بورس جانسن کو گرفتارکرلیا ،ڈرائیور نے برطانیہ کے سابق وزیراعظم نام سے ڈرائیونگ لائسنس بنوا رکھا تھا۔

فرانسیسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیدرلینڈز پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس افسران اس وقت حیرت سے دوچار ہوگئے جب انہوں نے نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے والے شخص سے سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی تصویر، نام اورتاریخِ پیدائش کے ساتھ ڈرائیونگ لائسنس ملا،یہ جعلی لائسنس 2019میں یوکرین سے جاری کیا گیا تھا جس پر سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی تصویرکے علاوہ بالکل درست تاریخِ پیدائش کا اندراج کیا گیا ہے۔

ڈرائیونگ لائسنس کی مدت سال 3000میں ختم ہورہی ہے،پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ اتوار کی شب ایک کار شمالی شہر گروننگن میں پل کے قریب اکھمبے سے ٹکرانے کے بعد افسران نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کیا، گاڑی چھوڑ کر ڈرائیور پل پر کھڑا ہوا تھا جو اپنی شناخت کرانے میں ناکام رہا اور بریتھلائزر ٹیسٹ کرانے سے بھی انکارکردیا، 35سالہ شخص کو گرفتارکیے جانے کے بعود گاڑی کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے ایک جعلی ڈرائیونگ لائسنس ملا جس پر برطانیہ کے سابق وزیراعظم بورس جانسن کا نام اور تصویر لگی ہوئی تھی۔

پولیس نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے واضح کہا کہ ہم اس شخص کی جعل سازی میں نہیں آئے،تاہم پولیس کی جانب سے اس بات کو واضح نہیں کیا جا سکا کہ جعلی ڈرائیونگ لائسنس کس مقام سے حاصل کیا گیا تھا۔

نشریاتی ادارے این او ایس کے ٹویٹ پر روسی صحافی نے بتایا کہ ایسے جعلی ڈرائیونگ لائسنس یوکرین ٹورسٹ دکانوں سے آسانی سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

پولیس سربراہ کا اس معاملے پرمزید کہنا تھا کہجہاں تک مجھے علم تھااصلی بورس جانسن(سابق برطانوی وزیراعظم)اس وقت نیدرلینڈز میں موجود نہیں ہیں۔