جرمنی اور برطانیہ نے بحیرہ بالٹک پرروس کے تین فوجی جاسوس طیاروں کوروک لیا

321

برلن:جرمنی اور برطانیہ نے بحیرہ بالٹک پر روس کے تین فوجی جاسوس طیاروں کوروک لیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق جرمن فضائیہ نے ٹویٹرپرایک بیان میں کہا کہ جاسوسی پروازوں کوروک لیاگیا ہے،جرمن اور برطانوی یورو لڑاکا طیاروں کو تین فوجی طیاروں کی شناخت کے بعدالرٹ کردیاگیاتھا۔

روس کے دوایس یو-27 فلانکراورایک آئی ایل-20 بحیرہ بالٹک کے اوپر بین الاقوامی فضائی حدودمیں ٹرانسپونڈرسگنل کے بغیردوبارہ پروازکررہے تھے۔نیٹوکے رکن کی حیثیت سے،جرمنی بالٹک ریاستوں کے اوپر فضائی حدودکی نگرانی میں حصہ لیتا ہے۔

روس کے گذشتہ برس یوکرین پرحملے کے بعد بالٹک ریاستوں میں سکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔حالیہ مہینوں میں روسی فوجی طیارے بحیرہ بالٹک کی فضائی حدود میں بار بار داخل ہوئے ہیں۔