عید الفطر پر مسافروں کیلئے پہلی خصوصی ٹرین کراچی سے پشاور کیلئے روانہ

662

کراچی:عید الفطر پر مسافروں کے لئے پہلی خصوصی ٹرین کراچی سے پشاور کے لئے روانہ ہوگئی، شہری اپنوں میں عید منانے کے لئے بے تاب نظر آئے۔

ان مسافروں کا کہنا ہے کہ کرایوں میں اضافہ تو ہوا ہے لیکن اپنوں کے ساتھ عید ملنے کی خوشی میں سب برداشت ہے ۔مسافروں نے محکمہ ریلوے کی جانب سے عید پر خصوصی ٹرین چلانے کے عمل کو خوش آئند بھی قرار دیا۔

پاکستان ریلویز نے عید الفطر کے موقع پر مسافروں کے لئے 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا تھا۔