کرپشن اور احتساب سے بچنے کیلئے سہارے لئے جارہے ہیں، عطاءتارڑ

311
Parvaiz Elahi helped

 اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاءتارڑ نے کہا ہے کہ کرپشن اور احتساب سے بچنے کیلئے سہارے لئے جارہے ہیں ،عمران خان نے اقتدار جاتا دیکھ کر فرح گوگی کو دبئی فرار کرا دیا،توشہ خانہ کے تحائف کم قیمت میں خریدے گئے، آڈیوویڈیوسے ثابت ہوتاہے کہ اداروں میں عمران نیازی کے سہولت کارموجودہیں۔

عطاءتارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے تحائف کو کم قیمت ظاہر کرنے کیلئے جعلی رسدیں بنوائیں عمران خان مختلف سازشیں کرنے میں مصروف ہے توشہ خانہ کا معاملہ روز روشن کی طرح عیا ں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن اوراحتساب سے بچنے کیلئے سہارے لئے جارہے ہیں عمران خان اپنی مدد کیلئے بیرون ملک سے لوگوں کو دعوت دے رہے ہیں، عمران خان نے اقتدار جاتا دیکھ کر فرح گوگی کو دبئی فرار کرا دیا فرح گوگی زیورات پہن کر دبئی جاتی تھیں، کوئی ایسا قانون نہیں کہ پہنے ہوئے زیوارت کا پوچھا جا سکے۔

ن لیگ کے رہنما  نے کہا کہ توشہ خانہ کے تحائف کم قیمت میں خریدے گئے عمران خان نے تحائف کوکم قیمت ظاہر کرنے کیلئے جعلی رسیدیں بنوائیں آڈیوویڈیوسے ثابت ہوتاہے کہ اداروں میں عمران نیازی کے سہولت کارموجودہیں۔