انگلش پریمیئر فٹبال لیگ ، کل  مزید 7میچز کھیلے جائینگے

632

لندن : انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں مزید 7میچز کل ہفتے کے روز کھیلے جائیں گے۔

لیگ میں 18مارچ کو کھیلے جانے والے پہلے میچ میں ناٹنگھم فاریسٹ کا مقابلہ نیو کیسل یونائیٹڈ کی ٹیمیں سٹی گرائونڈ، ناٹنگھم شائرمیں مد مقابل ہوں گی ۔

دوسرا میچ آسٹن ولا اور بورن ماؤتھ کی ٹیموں کے درمیان ولا پارک، برمنگھم میں کھیلا جائے گا جب کہ تیسرے میچ میں برینٹ فورڈ اور لیسٹر سٹی کی ٹیمیں برینٹ فورڈ کے مقام پر پنجہ آزمائی کریں گی۔چوتھا میچ لیور پول اور فلہم کی ٹیموں کے درمیان اینفیلڈ،لیور پول میں کھیلا جائے گا۔

پانچویں میچ میں ساتھمپٹن اور ٹوٹنہم ہاٹ پور کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ سینٹ میری سٹیڈیم، ساتھمپٹن میں ہو گا اور چھٹے میچ میں لیڈز یو نائیٹڈ اور وولور ہیمپٹن کی ٹیمیں مولینکس اسٹیڈیم، وولور ہیمپٹن میں مدمقابل ہوں گی جب کہ ساتویں میچ میں چیلسی اور ایورٹن کی ٹیمیں سٹامفورڈ برج، لندن میں نبردآزما ہوں گی۔

واضح رہے کہ ای پی ایل میں اب تک کھیلے گئے میچز کے بعد آرسنل کی ٹیم سب سے زیادہ 66پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے۔دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم 61پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم 50پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔