کروڑوں مالیت کی منشیات سمیت نان کسٹم پیڈ گاڑیاں و سامان برآمد

561
smuggle drugs

کوئٹہ: کسٹمز انٹیلی جنس کی کامیاب کارروائیوں میں  کروڑوں روپے مالیت کی منشیات ، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں سمیت اسمگل شدہ غیر قانونی سامان برآمد کرلیا گیا ۔

اطلاعات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے سخت ترین پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل کسٹمز انٹیلی جنس جناب فیض احمد چدھڑکی ہدایت پر ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس کوئٹہ چودھری محمد جاوید نے ڈپٹی ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس فہد بشیر ، انسپکٹر حمید حبیب اور دیگر اسٹاف کو کاروائی ترتیب دینے کا حکم دیا۔

کسٹمز حکام نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے کرسٹل آئس میٹامفیٹامین ، چرس ،7عدد لگژری نان کسٹم پیڈ گاڑیاں جن میں لیکسز، ٹویوٹا پروئس اقوا وغیرہ شامل تھیں،  کاپر لیڈ اسکریپ اور 50000ہزار لیٹر ڈیزل ان تمام کاروائیوں کے دوران استعمال ہونے والی گاڑیوں کو بھی قبضے میں لیا گیا۔

حکام نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔ مذکورہ سامان کی قیمت 32کروڑ روپے کے اس پاس بنتی ہے ۔ واضح رہے انتہائی مشکل حالات میں اور انتہائی کم افرادی قوت کے ساتھ کسٹمز انٹیلی جنس کوئٹہ صوبہ کے دور دراز علاقے میں سر گرم عمل ہے۔