پی ایس ایل8: ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو4 وکٹوں شکست دیدی

527

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے 27ویں میچ میں ملتان سلطانزنے پشاور زلمی  کو 4وکٹوں سے شکست دیدی۔

اس سے قبل  پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیاتھا۔ پشاور زلمی نے ملتان سلطان کو جیت کےلئے 243رنز کا ہدف دیا تھا۔ 

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل 8 کے اہم ترین میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 243 رنز کا بڑا ہدف دیا تاہم اس کے دفاع میں بابر الیون ناکام ہوگئی۔

ملتان سلطانز نے رائیلی روسو دھواں دار بیٹنگ کی بدولت ہدف 19.1 اوورز میں 64 وکٹوں پر پورا کرلیا، رائیلی روسو نے پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں 41 گیندوں پر تیز ترین سنچری داغ دی، وہ 51 گیندوں پر 12 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے 121 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کیرن پولارڈ نے بھی رنز کی بہتی گنگا میں خوب ہاتھ دھوئے اور 5 چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 35 گیندوں پر 52 رنز کی اننگز کھیلی۔

ملتان سلطانز کے اوپنرز 28 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے، شان مسعود نے 5 اور محمد رضوان نے 7 رنز بنائے، ٹم ڈیوڈ 2، خوشدل شاہ 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

انور علی نے 2 چھکوں اور اتنے ہی چوکوں کی مدد سے 24 اور اسامہ میر نے ایک چھکا اور ایک چوکا لگا کر 11 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلیں۔

ملتان سلطانز کی ٹیم اس فتح کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر 10 پوائنٹس کے ساتھ پی ایس ایل کے ایلیمنیٹر مرحلے میں پہنچ گئی، ناک آؤٹ راؤنڈ تک رسائی کیلئے پشاور زلمی کو اپنا آخری میچ جیتنا لازمی ہوگیا ہے۔

 

اس سے قبل پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز بنا ڈالے۔

پشاور زلمی کے اوپنرز نے ٹیم کو 134 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، بابر اعظم 39 گیندوں پر 2 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 73 رنز اور صائم ایوب 33 گیندوں پر 58 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 4 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔

محمد حارث نے 189 گیندوں پر 35 رنز جڑ دیئے، رومین پاول 2، ٹام کوہلر کیڈ مور 38 اور حسیب اللہ 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عظمت اللہ عمر زئی نے 16 اور وہاب ریاض نے 7 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے عباس آفریدی نے 39 رنز دے کر 4، اسامہ میر اور انور علی نے ایک ایک شکار کیا۔

پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں 8، 8 میچز کھیل کر 8، 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں، دونوں ٹیموں کیلئے ایلیمنیٹر مرحلے تک رسائی کیلئے میچ جیتنا ضروری ہے۔