پاکستان میں کسی ایک سیاسی امیدوار یا جماعت کو دوسروں پر ترجیح نہیں دیتے، نیڈ پرائس

389

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں رجیم چینج سے متعلق امریکا پر الزامات میں کوئی حقیقت نہیں ہے، پاکستان میں بلیم گیم سے متعلق تبصرہ نہیں کرنا چاہتے  جمہوری اور خوشحال پاکستان امریکہ کے مفادات کیلئے اہم ہے ۔

 واشنگٹن میں نیوز بریفنگ کے دوران ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی تعلقات ہمارے لیے اہم ہیں، پروپیگنڈا اور غلط معلومات کو تعلقات میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے ، ہم  پاکستان میں کسی ایک سیاسی امیدوار یا جماعت کو دوسروں پر ترجیح نہیں دیتے،ہم پرامن جمہوری اور آئینی اصولوں کی حمایت کرتے ہیں ۔

 ترجمان محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا کا قابل اعتماد شراکت دار ہے اور پاکستان کیلئے موجود خطرات ہمارے لیے بھی خطرہ ہیں، پاکستان کے ساتھ سکیورٹی تعلقات ہمارے لیے اہم ہیں اور جمہوری اور خوشحال پاکستان ہمارے مفادات میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا بھارت میں برٹش براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے دفاتر پر چھاپے سے آگاہ ہے، دنیا بھر میں آزادی صحافت کی حمایت کرتے ہیں۔