مصنوعی ذخیرہ اندوزی سے قلت پیدا کی گئی، آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن

621

چیئرمین آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان طارق وزیر علی نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ تیل کی قلت مصنوعی ذخیرہ اندوزی کرکے پیدا کی گئی۔

لاہور میں پریس کانفرنس  کرتے ہوئے طارق وزیر علی  کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں آئل کی کوئی قلت نہیں ہے ۔ مصنوعی ذخیرہ اندوزی کی وجہ سے قلت پیدا کی گئی۔ مصدق ملک نے بروقت ایکشن لے کر ذخیرہ اندوزوں کو روکا ہے ، جس کے نتیجے میں اس وقت پورے ملک میں پٹرول پمپس پر کوئی قلت نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے 10 فیصد سپلائی بڑھا دی ہے ۔ ذخیرہ اندوزی کو روکنے کے لیے مارکیٹنگ کمپنیاں اپنی گاڑیوں کی ٹریکنگ یقینی بنائیں۔ اپنی سپلائی کی مانیٹرنگ کو بہتر کریں۔ ریفانریز سے بھی گزارش کروں گا کہ وہ سپلائی کو بہتر بنائیں۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو اس وقت امپورٹ میں بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔

طارق وزیر علی کا کہنا تھا کہ حکومت او ایم سی کے مسائل کو بروقت حل کرے تاکہ مستقبل میں کوئی مسائل درپیش نہ ہوں۔ اس وقت اوگرا، ضلع انتظامیہ اور دیگر ادارے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں ہر صورت میں ذخیرہ اندوزی کو روکیں گے ۔ پٹرول پمپوں پر ہونے والی جعلسازی یا دھوکا دہی کو روکنے کے لیے سخت ایکشن ہونا چاہیے۔