غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ روکنے کیلیے اسٹیٹ بینک کا سول ایوی ایشن کو خط

391
flights canceled

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈالر سمیت دیگر غیرملکی کرنسیوں کی انسداد اسمگلنگ کے لیے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ میں واقع سول ایوی ایشن کے شعبہ کارگو میں بوتھ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس ضمن میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سول ایوی ایشن کو ایک خط بھی ارسال کیا ہے جس میں سی اے اے کو کہا گیا ہے کہ وہ کراچی ائرپورٹ کارگو ایکسپورٹ سیکشن میں اسٹیٹ بینک  بوتھ کے لیے جگہ فراہم کرے کیونکہ اس بوتھ کے ذریعے اسٹیٹ بینک نے محکمہ کسٹمز کے ساتھ غیرملکی کرنسی کی اسمگلنگ روکنے اور ایکس چینج کمپنیوں کی سخت نگرانی بھی کرے گا۔

کارگو سیکشن میں بوتھ قائم کرنے سے فارن کرنسی ایکس چینج ایکسپورٹ کرنے میں ایکس چینج کمپنیز کو بھی مدد ملے گی۔

اسٹیٹ بینک کے فارن ایکسچینج آپریشنز شعبہ کے جوائنٹ ڈائریکٹر نے سی اے اے شعبہ کمرشل حکام کو خط لکھ کر فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔