بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی: جماعت اسلامی پاکستان کا ہنگامی اجلاس شروع

415

بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کی واضح برتری کو تسلیم نہ کرتے ہوئے سرکاری سطح پرکی جانے والی دھاندلی اور نتائج تبدیل کرنے پر جماعت اسلامی پاکستان کا ہنگامی اجلاس امیر جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق کی صدارت میں منصورہ لاہور میں شروع ہوگیا ہے۔

جبکہ دوسری جانب جماعت اسلامی پاکستان کی سیکریٹری امیر العظیم ہنگامی طور پر کراچی پہنچ گئے جہاں ایک اجلاس میں جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کی تاریخی کامیابی کے حوالے سے انہیں تفصیلاً بریفنگ دی.اجلاس میں جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر اسد اللہ بھٹو،سندھ کے امیر محمد حسین محنتی اور دیگر نے شرکت کی۔

حافظ نعیم الرحمن نے بتایا کہ جماعت اسلامی نے بلدیاتی انتخابات میں واضح برتری حاصل کی مگر ہمارے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا،نتائج میں تاخیری حربے استعمال کیے گئے اور کئی یوسیزجہاں جماعت اسلامی کے امید وار کامیاب ہوئے تھے ان کو ناکام ظاہر کیا گیا۔ حافظ نعیم نے بتایا کہ جماعت اسلامی نے بلدیاتی انتخابات میں کراچی سے سب سے زیادہ سیٹیں جیتی ہیں،جماعت اسلامی پر کراچی کی عوام نے اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا،مگر آر آوز کے ذریعے انتخابی نتائج تبدیل کئے گئے۔

اجلاس میں اب سے کچھ دیر بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔