جو بھی میئر آئے وہ اختیارات کا رونا نہ روئے، وزیر اعلیٰ سندھ

490
سندھ میں جدید سہولیات کے ساتھ مزید 7 صنعتی زونز بنا نے کا فیصلہ

کراچی:وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جو بھی میئر آئے وہ اختیارات کا رونا نہ روئے، بلدیاتی الیکشن کے نتائج میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہوئی، اس بار الیکشن میں آر ٹی ایس نہیں تھا، پچھلی بارآرٹی ایس ہونے سے انتخابی نتائج 4 روز بعد آئے تھے۔

ایکسپو سینٹر میں میڈ ان ایران نمائش کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمارے ایران کے ساتھ صدیوں پرانے تعلقات ہیں، ایک دور میں سندھ میں فارسی سرکاری زبان تھی، دونوں ممالک باہمی تجارت کو بڑھا سکتے ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں تھر کول میں بجلی، گیس، فرٹلائیزر، ڈیزل بنانے کے بڑے مواقع ہیں، ایران کی کمپنیاں آئیں اور سرمایہ کاری کریں۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم وہ جماعت ہے جس کاکراچی میں ووٹ بینک ہے، ایم کیوایم کے بائیکاٹ کی وجہ سے ٹرن آؤٹ پرفرق پڑا، ہم نے آخری حد تک کوشش کی ایم کیو ایم الیکشن لڑے۔