سی ٹی ڈی پنجاب کی کارروائیاں ، کالعدم ٹی ٹی پی نیٹ ورک کے 5 دہشتگرد گرفتار

581

لاہور: دہشت گرد نیٹ ورک کے خلاف سی ٹی ڈی نے کارروائیاں کرتے ہوئے پنجاب کے مختلف شہروں سے کالعدم ٹی ٹی پی نیٹ ورک کے 5 دہشت گرد گرفتار کر لیے ۔

کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے کارروائیاں کرتے ہوئے ملتان ، لاہور ، گوجرانوالہ سے کالعدم ٹی ٹی پی نیٹ ورک کے 5 دہشت گرد گرفتار کرلیے ۔

حکام کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت عبدالصمد، سہیل ، علی رحمان ظریف، نورعباس کے نام سے ہوئی ہے ، دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد ، اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد کرلیا گیا ۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف چار مقدمات درج کرلیے گئے ہیں جبکہ ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا جہاں ملزمان سے اہم انکشافات کی توقع ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق رواں ہفتے آئی جی پنجاب کی ہدایت پر سکیورٹی اداروں کے ہمراہ 452 کومبنگ آپریشن کی گئے ۔ حکام کا بتانا ہے کہ ان آپریشنز کے دوران 208 مشتبہ افرادگرفتار اور 138 مقدمات درج کی گئے جبکہ کارروائیوں کے دوران 22 ہزار 8 سو افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ۔