اسٹبلشمنٹ غیر سیاسی ہے تو زرداری ٹیسوری ڈاکٹرائن ، ایم کیو ایم کے دھڑوں کو کون ملارہا ہے، حافظ نعیم

510

کراچی : امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو 2007 سے حکومت میں شامل ہےلیکن آج تک کے فور منصوبہ مکمل نہیں کیا۔ پیپلز پارٹی کے 11 وفاقی وزراء موجود ہیں لیکن اس کے باوجود پانی کا ایک فیصد کوٹہ منظور نہیں کروایا۔اسٹبلشمنٹ کہتی ہے کہ ہم غیر سیاسی ہے تو زرداری ٹیسوری ڈاکٹرائن کون کررہا ہے، ایم کیو ایم کے دھڑوں کو کون ملارہا ہے

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا ادارہ نورحق میں وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے کراچی کی آبادی 2کروڑ قراردینے اور بلدیاتی انتخابات آزادانہ، شفاف بنانے کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کیا اس موقع پر سکریٹری کراچی منعم ظفر خان، نائب امراء کراچی راجا عارف سلطان ودیگر بھی موجود تھے۔

8انہوں نے کہا کہ  جنوری کو شاہراہ قائدین پر اعلان کراچی تاریخی جلسہ عام کیا جائے گا۔8 جنوری کو شاہراہ قائدین پر ہونے والے والا جلسہ کراچی میں رہنے والے ہر پارٹی ورکرز کے لوگوں کا جلسہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ زرداری ٹیسوری ڈاکٹرائن اور ایم کیو ایم کے دھڑوں کو ملانا صرف کرپشن میں حصہ داری کے لیے ہے۔زرداری ٹیسوری ڈاکٹرائن سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔پیپلز پارٹی کی پرفامنس کراچی کے عوام سے چھپی ہوئی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عباسی شہید سمیت سرکار کے تحت چلنے والے اسپتال کچرا کنڈی کا ڈھیر بنے ہوئے ہیں۔سرکاری اسکولوں کی صورتحال اتنی اچھی ہے کہ کوئی بھی وزراء اپنے بچوں کو ان اسکولوں میں پڑھانا نہیں چاہتا۔پورے سندھ کا 326 ارب روپے کا بجٹ ہے لیکن سرکاری اسکولوں کو اصطبل میں تبدیل کیا ہوا ہے۔اسلامیہ کالج پر قبضہ کیا جارہا ہے تعلیم دشمن اقدامات کیے جارہے ہیں لیکن سندھ حکومت کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگ رہی۔ جماعت اسلامی 10 ہزار آئی ٹی کورسز کا بیچ شروع کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ رات نوجوانوں کو جاں بحق کردیا گیا خود پولیس چیف کا بیان  ہےکہ اسٹریٹ کرائمز کی شرح میں 7 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔کراچی کے شہری پولیس کے خوف سے ایف آئی آر بھی درج نہیں کرواتے۔کراچی کے بچوں کو محفوظ کرنے کا ایجنڈا اعلان کراچی میں پیش کریں گے۔ پر امن طریقے سے آبادیوں کو منظم کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن 15 جنوری کو کروائے جائیں،  صاف شفاف اور یقینی بنانے کے حوالے سے ضروری اقدامات کیے جائیں۔ جماعت اسلامی الیکشن مہم چلا رہی ہے ،ہمارا مقابلہ پارٹیوں سے نہیں مافیاز سے ہے ۔الیکشن مہم میں اختیارات کی منتقلی، آر اوز اور ڈی آر اوز کی غیر جانبدار تقرری کے حوالے سے بھی مہم چلائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک مافیا کو تمام حکومتی جماعتوں نے سرپرستی دی ہوئی ہے۔بلاول بھٹو بتائیں کہ کے الیکٹرک کا والد کون ہے؟ بحریہ ٹاون کے ہزاروں لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کیا، ملک ریاض اربوں روپے کے نادہندہ ہیں اور نیا پروجیکٹ لارہے ہیں۔کراچی کے عوام پیپلز پارٹی اور ان کے اتحادی کی پرفامنس کو اچھی طریقے سے جانتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ زرداری ٹیسوری ڈاکٹرائن کے نتیجے میں الیکشن ملتوی کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں،  ہم ہر صورت میں ان کی سازشوں کو بے نقاب کریں گے۔