انتخابی اصلاحات کے بغیر عام انتخابات بے سود ہوں گے، اسداللہ بھٹو

579
انتخابی اصلاحات کے بغیر عام انتخابات بے سود ہوں گے، اسداللہ بھٹو

کراچی:   نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ایم این اے اسداللہ بھٹو نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات کے بغیر عام انتخابات بے سود ہوں گے۔

 اسد اللہ بھٹو کا کہنا تھا کہ انتخابات کو طاقت وپیسہ کا کھیل بنانے کی بجائے دیانت وامانت اور ملک وقوم کی خدمت کرنے والی قیادت کے انتخاب کا ذریعہ بنایا جائے۔فرسودہ نظام کے تحت ہربار چہرے وحکومتیں تو بدل جاتیں ہیں مگرمہنگائی،ظلم وناانصافیوں کے مارے عوام کے حالات میں کوئی تبدیلی نہیں آتی۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اپنے قیام کے روزاول سے اصلاح معاشرہ ،اہل ودیانتدارقیاد ت اوراسلامی انقلاب کے لیے کوشاں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواب شاہ میں مقامی ارکان جماعت محمد اسد، محمد امجد اور محمد ارشد بٹ کی والدہ ماجدہ کی وفات پر اظہار تعزیت و دعائے مغفرت کے بعد بات چیت کے دوران کیا۔ امیر ضلع سروراحمد قریشی، جنرل سیکرٹری سردار احمد ارائیںاور صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا و دیگر بھی ساتھ موجود تھے۔

مرکزی رہنما کا مزید کہنا تھاکہ ملکی استحکام و عوام کے دکھوں کا مداواکرنے کی بجائے اقتداراورذاتی مفادات کی سیاست کرنے والی قیادت ہوش کے ناخن لے،وطن عزیز اس وقت معاشی سیاسی واخلاقی طوربحرانوں کی زدمیں ہے جس سے نکالنے کے لیے پوری قیادت کو سیاسی اختلافات سے بالاترہوکرقومی مفادات کی خاطرسرجوڑکرایک میزپربیٹھنا ہوگا۔

انہوں نے کہ جماعت اسلامی ملک کے جغفرایائی ونظریاتی سرحدوں کی محافظ جماعت ہے جس نے قوم کو مخلص ودیانتدار قیادت پیش کی ہم یہ بات محض دعوے کے طورپرنہیں بلکہ سابق میئر عبدالستار افغانی،نعمت اللہ خان ،دو مرتبہ کے پی کے وزیرخزانہ رہنے والے سراج الحق سمیت ارکان پارلیمنٹ کا کام وکردارپوری قوم کے سامنے ہیں۔

اس لیے عوام ملک کی ترقی وقوم کی خوشحالی اسلامی وخوشحال پاکستان کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔دریں اثنا ءجماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر ایڈووکیٹ ممتازحسین سہتو نے بھی بٹ برادران سے والدہ کی وفات پرتعزیت وددعائے مغرت کی