ملک میں ڈالرز کی کمی،30ہزارسے زائد بیرون ملک لے جانے پر پابندی

183
dollars

لاہور: ملک میں ڈالر کی کمی کے باعث سالانہ 30 ہزار ڈالر سے زائد بیرون ملک لے جانے پر پابندی لگا دی گئی، افغانستان جانے والوں کو سالانہ 30 ہزار ڈالر کی بھی اجازت نہیں ہو گی۔

ایف بی آر نوٹیفکیشن کے مطابق 18 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد ہر بیرون ملک وزٹ پر 5 ہزار ڈالر تک لے جا سکتے ہیں جبکہ 18 سال یا اس سے کم عمر کے افراد بیرون ملک وزٹ کیلئے 2 ہزار ڈالر لے جا سکیں گے۔جبکہ 18 سال یا اس سے کم عمر کے افراد کیلئے سالانہ 15 ہزار ڈالر لے جانے کی اجازت ہو گی، جبکہ 18 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد سالانہ 30 ہزار ڈالر لے جا سکتے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق افغانستان جانے والے افراد ایک وزٹ پر 1 ہزار ڈالر لے جا سکتے ہیں اور افغانستان جانے والے افراد سالانہ 6 ہزار ڈالر سے زائد نہیں لے جا سکیں گے۔بیرون ملک جانے والے افراد کو سونا، جیولری یا قیمتی دھات، بیرون ملک سے آنے والے افراد کو 10 ہزار ڈالر یا زائد لانے پر ڈیکلریشن دینا ہو