سعودی وزیر کھیل بھی فٹبال کے ماہر نکلے، دلچسپ ویڈیو وائرل

320

ریاض:سعودی وزیر کھیل بھی فٹبال کے ماہر نکلے، دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی ۔ 

تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ میں گزشتہ دنوں سعودی عرب اور ارجنٹائن کے درمیان ہونے والے معرکے میں سعودی ٹیم کی شاندار تاریخی فتح پر عوام کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔اس موقع پر سعودی وزیر کھیل بھی پیچھے نہیں رہے ،انہوں نے بھی ٹینس بال کے ساتھ اپنی مہارت کا ثبوت دے کر ذرائع ابلاغ اور ٹوئٹر صارفین کو حیران کر دیا ۔

سعودی وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل کی ایک ویڈیو جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جس میں انہوں نے ٹینس بال کی مدد سے اپنی فٹبال کی مہارت دکھا ڈالی اور لوگوں کو حیران کر ڈالا۔

ٹویٹر پر پھیلے ہوئے اس کلپ پرصارفین نے تبصرے کئے۔ لوگوں نے کہا اگر وزیر کھیل اتنے ماہر تھے تو سعودی ٹیم نے جو پیش کیا وہ اس قدر حیرت انگیز نہیں۔ایک صارف نے کہا کہ اگر وزیر ایسے ہیں تو ہماری ٹیم کا اتنا تخلیقی ہونا معمول کی بات ہے، ایک دوسرے صارف نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ ہماری ٹیم میں اعلیٰ صلاحیتیں ہیں۔

وزیر کھیل کی یہ ویڈیو سعودی ٹیم ’’الاخضر‘‘کی تاریخی فتح حاصل کرنے کے چند گھنٹے بعد ہی وائرل ہوگئی تھی۔ فیفا ورلڈ کپ کی تاریخی فتح میں سعودی عرب نے ارجنٹائن کی ٹیم کو ایک کے مقابلہ میں دو گول سے ہرا کر فٹ بال تاریخ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کیا تھا۔