سوتیلی ماں نے مبینہ طور پر کمسن بچیوں کو زہر دے کر قتل کر دیا

435
poisoned

چارسدہ: تھانہ سرڈھیری کے حدود فارم کورونہ میں سوتیلی ماں نے مبینہ طور پر دو کمسن بیٹیوں کو زہر دیکر قتل کر دیا۔ پولیس نے بچیوں کی سوتیلی ماں اور سگے والد کو تحویل میں لے لیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچیوں پر تشدد اور زہر دینے کے اثرات پائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سرڈھیر ی کے حدود فارم کورونہ میں مبینہ طور پر سوتیلی ماں نے زہر دے کر دو کمسن بیٹیوں کو قتل کر دیا جبکہ بچیوں کے جسم پر تشدد کے نشانا ت بھی پائے گئے ہیں ۔جان بحق ہونے والی بچیوں کی عمریں چھ سے آٹھ سال کے درمیان ہیں۔جان بحق ہونیوالی کمسن بچیوں سنیرا اور منیبہ کی سگی والدہ نے شوہر سے طلاق لے لی تھی اور دونوں بچیاں والد اور سوتیلی ماں کے ساتھ رہتی تھی۔

زرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ دونوں کمسن بچیوں کی موت زہر سے ہوئی ہے جبکہ بچیوں کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے ہیں جس کے بعد پولیس نے جاں بحق ہونے والے بچیوں کے سوتیلی ماں مسما ثروت اور سگے باپ فرہان الدین کو تحویل میں لیکر ان سے تفتیش شرو ع کر دی ہے۔

معصوم بچیوں کے والد فرحان الدین محنت مزدوری کرتے ہیں اور ان کا بنیادچارسدہ ضلع نوشہرہ سے ہے جو کچھ عرصہ پہلے نوشہرہ سے نقل مکانی کرکے چارسدہ کے علاقہ فارم کورونہ میں کرایہ کے ایک گھر میںمقیم تھے۔ افسوس ناک امر یہ ہے کہ والدین نے پولیس کو اطلاع کئے بغیر جان بحق ہونے والے بچیوں کے نماز جنازہ کا ٹائم بھی مقرر کیا تھا مگر پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری کاروائی کرتے ہوئے جنازہ روک کر بچیوں کی نعشوں کو ہسپتال منتقل کیا ہے ۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تاخیر کی وجہ سے تاحال پولیس نے واقعہ کے حوالے سے باقاعدہ ایف آئی آر درج نہیں کی ہے ۔