حافظ نعیم الرحمن عمران خان سے زیادہ معقول آدمی ہیں، سعید غنی

399

کراچی: وزیرمحنت و افرادی قوت سندھ سعیدغنی نے کہا ہے کہ 2018 میں جس شخص نے ملیر کی نشست چھینی ان کو عوام نے عبرتناک شکست دی ہے، اداروں کودباؤمیں نہیں آناچاہیئے بلکہ ملک کوعمرانی گند سے بچانے کی ضرورت ہے،حافظ نعیم میئرکراچی کے خواب دیکھ رہے ہیں تودیکھنے دیں وہ عمران خان سے معقول آدمی ہیں۔

سعید غنی نے کہاکہ این اے 239 میں عمران خان کو 2018 کے مقابلے 20 ہزار کم ووٹ ملے ہیں  جبکہ ملتان میں پیپلز پارٹی کو 2018 کے مقابلے میں 30 ہزار ووٹ زیادہ ملے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ لیاری میں ضمنی الیکشن روکنے کی منطق مجھے سمجھ نہیں آتی اور اگر لیاری میں الیکشن ہوتے  تو ہم وہاں بھی جیت جاتے۔ سعید غنی نے کہا کہ این اے 239پرہمارے امیدوارنے صرف آخری دنوں میں مہم چلائی، ہم کوتاہیوں کاجائزہ لیں گے اور ہماری کوشش ہوگی کہ عام انتخابات میں کامیابی حاصل کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج عمران خان اظہارتشکرمنارہے ہیں، ان کی سمجھ نہیں آتی کہ ان کی دونشستیں کم ہوئی ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ ان چولوں کو اظہار تشکر کی بجائے اظہار تعزیت منانا چاہیے۔

سعید غنی نے کہا کہ عمران نیازی پہلے ہی ملک کے آئین، قانون اور اداروں کے ساتھ کھلواڑ کررہا تھا اور اب اس نے اس ملک میں انتخابات کو بھی تماشہ بنا دیا ہے، عمران نازی میانوالی سے قومی اسمبلی کا ممبر ہے اور گذشتہ روز وہ جن چھ نشستوں پر کامیاب ہوا ہے اس چھ کی چھ نشستوں پردوبارہ انتخاب ہوگاکیونکہ یہ نشستیں خالی ہونگی، پھرساٹھ دن میں دوبارہ انتخاب ہوگا جو ان حلقوں کے لوگوں کے ساتھ مذاق ہوگا۔