پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے جدید سسٹم نصب کردیاگیا

476
drinking water

پشاور: خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت میں قائم 46 ٹیوب ویلوں میں یونیسف کے تعاون سے خود کار نظام سکیڈا نصب کر دیا گیا۔ جس کی بدولت عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی ممکن ہوگی۔

منصوبے کا افتتاح صوبائی وزیر بلدیات فیصل امین گنڈا پور نے کیا، یہ صوبے میں اپنی نوعیت کا پہلا جدید نظام ہے جس میں مانیٹرنگ کے لئے 6 ڈیوائسز اور 6 فلومیٹرز نصب کئے گئے ہیں۔ خود کار نظام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے

فیصل آمین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ  سیکڈا کی تنصیب سے توانائی کی بچت ہوگی اور صاف پانی سے 70 ہزار آبادی مستفید ہوگی۔ پینے کا صاف پانی شہریوں کا بنیادی حق ہے،  شہری پینے کا پانی محتاط طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے صوبے میں بدامنی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے گھروں پر بم پھٹے ہم بھتہ دینے والے نہیں ہے ، سوات کا افغانستان کے ساتھ بارڈر نہیں ہے پھر افغانی کیسے آ گئے۔

اُن کا کہنا تھا کہ وفاق فنڈز نہیں دے رہا؟ کیا ہم بجلی کے کھمبے اڑانے شروع کردیں۔