سعودی عرب کو تیل کی پیداوار میں کمی کے نتائج بھگتنا ہوں گے، امریکی صدر

265

واشنگٹنتیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) کی جانب سے گزشتہ ہفتے تیل کی پیدوار میں کمی کے اعلان کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ سعودی عرب کو تیل کی پیداوار میں کمی کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے امریکی چینل کو انٹرویو میں کہا کہ اوپیک پلس کی جانب سے تیل کی پیداوار کم کرنے پر سعودی عرب کے خلاف جلد ایکشن لیا جائے گا۔ تیل کی پیداوار میں کمی کے نتائج سعودی عرب کو بھگتنا ہوں گے۔

امریکی صدرنے سعودی عرب پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہا تیل کی پیداوار میں کمی کا فائدہ روس کو ہوگا۔صدر جوبائیڈن نے کہا کہ اس سلسلے میں کانگریس کی مشاورت کے بعد اقدامات کیے جائیں گے تاہم سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت نہیں روکی جائے گی۔

دوسری جانب سعودی عرب  نے تیل کی پیداوار میں   کمی کے اوپیک  کے فیصلےکا  دفاع کیا ہے۔ سعودی وزیر خارجہ کا کہنا ہےکہ اوپیک کا فیصلہ خالصتاً اقتصادی اور اتفاق رائے سے کیا گیا ہے۔ اوپیک کے  ممبران نے ذمہ داری سے اپنا کام کیا اور مناسب فیصلہ کیا ہے۔