خاتون جج کے خلاف توہین آمیز بیان پر توہین عدالت کیس: عمران خان عدالت پہنچ گئے

353
سائفر آڈیو لیکس؛ وفاقی کابینہ نے عمران خان اور ساتھیوں کے خلاف کارروائی کی منظوری دیدی

خاتون جج زیبا چوہدری کے خلاف توہین آمیز بیان پر توہین عدالت کیس میں جمع کرائے گئے بیان حلفی کے معاملے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے۔

عمران خان کے وکیل حامد خان، پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اور اسد عمر بھی عردالت پہنچ چکے ہیں،عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت دوپہر ڈھائی بجے مقرر تھی تاہم عمران خان کچھ منٹ کی تاخیر سے عدالت پہنچے۔

یکم اکتوبر کو سابق وزیراعظم نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں بیانِ حلفی جمع کرایا تھا جس میں انہوں نے عدالت سے غیر مشروط معافی نہیں مانگی تھی ۔

ان کا کہنا تھا کہ میں بطور چیئرمین تحریک انصاف گزشتہ 26 سال سے قانون کی حکمرانی، عدلیہ کے احترام اور آزادی کے جدوجہد کررہا ہوں اور دیگر سیاسی رہنماؤں کے برعکس میں نے ہمیشہ ہر عوامی اجتماع میں قانون کی حکمرانی کی بات کی۔

عدالت نے آج عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر رکھی تھی اور گزشتہ سماعت پر عدالت نے عمران خان کی جانب سے جمع کرائے گئے بیان حلفی کو تسلی بخش قرار دیا تھا تاہم انہیں بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

آج کی سماعت اس کیس کے سلسلے میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری منظور کیے جانے کے ایک روز بعد ہورہی ہے۔