دنیا بھرمیں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 61 کروڑ سے متجاوز

373
Corona worldwide

بیجنگ: دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 61 کروڑ9 لاکھ 61 ہزار 429 ہوگئی

 جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 16 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔ دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 61 کروڑ9 لاکھ 61 ہزار 429 ہوگئی۔ امریکہ 9 کروڑ55 لاکھ 85 ہزار 465 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جبکہ بھارت 4 کروڑ45 لاکھ 22 ہزار 777 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور فرانس 3 کروڑ 50 لاکھ 48 ہزار 305 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔

برازیل میں مصدقہ کیسزکی تعداد 3 کروڑ 45 لاکھ 68 ہزار 833، جرمنی میں 3 کروڑ 26 لاکھ 43 ہزار 742، جنوبی کوریا میں 2 کروڑ 43 لاکھ 16 ہزار302 اور برطانیہ میں 2 کروڑ 38 لاکھ 3 ہزار 26 تک پہنچ گئی ہے۔ اٹلی میں 2 کروڑ 21 لاکھ 14 ہزار 423 اور جاپان میں 2 کروڑ 4 لاکھ 82 ہزار 750 مصدقہ کیسز ہیں۔