کراچی میں دوسرے روز بھی موسلادھار بارش، سڑکیں زیر آب، شدید ٹریفک جام

285
Heavy rain

کراچی: شہر قائد  کے مختلف علاقوں میں دوسرے روز بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس سے ایک بار پھر سڑکیں زیر آب آگئیں۔شہریوں کوشدید تریفک جام کا سامنا کرنا پڑا۔

کراچی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شارع فیصل سے ایئرپورٹ جانے والے راستے میں سڑک پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے رکاوٹ ہوگئی ہے۔ملیر اور کورنگی کی اہم سڑکوں پر بھی بارش کے پانی کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ جس سے شہریوں کو شدید دشواری کو سامنا کرنا پڑا۔