مچھلیوں کے ذریعے ڈینگی مچھر کے خاتمے کا منصوبہ

471
Dengue mosquito

لاہور: پنجاب میں مچھلیوں کے ذریعے ڈینگی مچھر کا خاتمہ کیا جائے گا اور اس کے لئے محکمہ ماہی پروری میدان میں آگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً ڈھائی ارب افراد ڈینگی کے خطرے سے دوچار ہیں، پاکستان ان ممالک کی فہرست میں شامل ہے جہاں ڈینگی صحت عامہ کا ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے۔تلاپیا نامی یہ مچھلی ڈینگی کے لاروے کو خوراک کے طور پر استعمال کرتی ہے۔

ڈینگی کے پیش نظر محکمہ ماہی پروری نے تلاپیا مچھلی کے 23 لاکھ بچوں کی افزائش کی ہے جو ڈینگی مکاﺅ مہم میں اپنا کردار ادا کریں گی۔ح

کام کے مطابق یہ مچھلیاں ڈینگی کے کنٹرول میں مدد گار ثابت ہوں گی، ڈینگی کے پھیلاﺅکو کم کرنے کے لئے تلاپیا مچھلی کی افزائش ایک کم خرچ اور محفوظ طریقہ ہونے کے ساتھ ساتھ مہنگے کیمیکل کے استعمال کا سستا متبادل بھی ہے۔