متاثرین کی بحالی کیلئے صوبائی حکومت اقدامات کی رفتار تیز کرے ،صدر مملکت

334

نوشہرہ:صدرمملکت  ڈاکٹرعارف علوی نے کہا  ہے کہ متاثرین کی بحالی کیلئے صوبائی حکومت اقدامات کی رفتار تیز کرے ،   پوری قوم دل کھول کر سیلاب زدگان کی امداد کرے ، قوم نے ہمیشہ مشکل وقت میں اپنے بھائیوں کی داد رسی کی ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے  سیلاب سے متاثرہ علاقے نوشہرہ  کا دورہ کیا ، دورہ کے دوران صدر مملکت کو مردان پل پر ضلعی حکام کی سیلاب سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

صدرمملکت نے کہا کہ متاثرین کی بحالی کیلئے صوبائی حکومت اقدامات کی رفتار تیز کرے ، سیلاب متاثرین کی مشکلات کے حل کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔

 انہوں نے کہا کہ پوری قوم دل کھول کر سیلاب زدگان کی امداد کرے ، قوم نے ہمیشہ مشکل وقت میں اپنے بھائیوں کی داد رسی کی ہے۔